حلقہ N-A 04 ضمنی انتخابات ،سینکڑوں افرادنے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرن لیگ میں شمولیت کااعلان ہمارے کام اس حلقہ کے تمام منتخب نمائندوں کی مجموعی کارکردگی سے بہتر ہیں،امیر مقا م کا دعویٰ

 
0
552

پشاور،اکتوبر 05(ٹی این ایس): حلقہ این اے فور میں بجلی ،سوئی گیس سمیت دیگرجتنے ترقیاتی کام ہم نے کئے ہیں اگراس حلقے کے تمام منتخب نمائندوں کی مجموعی کارکردگی سے بھی موازنہ کیا جائے توہمارے مقابلے میں کم ہوگا۔

یہ دعویٰ وزیراعظم کے مشیراورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے گذشتہ روز اپنی جماعت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبے سے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ باقی ماندہ حل طلب مسائل کابھی ادراک ہے جس کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب عوام تکلیف میں تھے توتحریک انصاف کے رہنماء دھرنے اوردھماچوکڑیوں میں مصروف تھے صرف ضمنی انتخابات کی خاطرعوام یادآگئے ہیں مگرتحریک انصاف کے رہنماؤں خاطرجمع رکھوحلقہ این اے فورکے غیورعوام اپنابدلہ ضمنی اورعام انتخابات میں بیلٹ کے ذریعے لیں گے۔

اس موقع پرسینکڑوں افرادنے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیااورمحمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پہلے سے شروع گیس کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ کررہیں گے اورگیس سے محروم علاقوں کے عوام فکرنہ کریں دورافتادہ علاقوں کے گھر گھرتک گیس اوربجلی پہنچانے تک چھین نہیں ملے گا،مجھ پر جھوٹے اعلانات کے الزامات لگانے والے حلقے کے عوام کی توہین کررہے ہیں مگراین اے فور کی سرزمین میرے ترقیاتی کاموں کی گواہی دے رہی ہے انشاء اللہ 26اکتوبر کویہاں کے عوام شیرپرمہرلگاکرترقیاتی کاموں کی تصدیق کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ حلقہ میراعلاقہ تھااوررہیگا،2008کے عام انتخابات کے بعد حلقہ این اے فورمیں نے اپناعلاقہ سمجھاہے اورسمجھتارہوں گا۔

بعدازایں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کابھی انعقادکیاگیاجس وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔اس موقع پروزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے سائلین کے درخواستوں پراحکامات جاری کرکے موقع ہی پرمسائل حل کئے۔