افغان صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

 
0
356

اسلام آباد، اکتوبر05(ٹی این ایس): افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورے میں افغانستان کے صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ۔عمر زاخیل وال جو کہ پاکستان کیلئے افغان صدر کے خصوصی نمائندے بھی ہیں نے کہا کہ افغان صدر کے دورے کیلئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات کے دور ان دورے پاکستان کے حوالے سے تاریخ پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

یاد رہے کہ تعلقات کی خرابی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا سلسلہ بھی تقریباً رک گیا تھا رواں سال کے اوائل میں اسلام آباد میں اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں افغانستان نے اعلیٰ سطح پر شرکت کر نے سے انکار کردیا تھا اور صرف افغانستان کے سفیر نے کانفرنس میں شرکت کی تھی جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت یا سربراہان حکومت شریک ہوئے ۔