پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہمیشہ مقدم ،ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ء میں کریں گے، شہبازشریف

 
0
332

لاہور،اکتوبر05(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہما رے مخالفین نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اوراب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں،دھرنا گروپ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کیں تاہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہمارے لئے پہلے بھی مقدم تھی ،ہے اور رہے گی۔

محمد شہبازشریف نے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی اوران عناصر کی ترقی مخالف سیاست پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ء میں کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی۔