لائیو: پنجاب حکومت نے لاہور میں جلسے اور ریلی پر پابندی عائد کر دی

 
0
60
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں  پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ سات روز تک جاری رہے گی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مال روڈ سے کینال کی جانب راستے کو بند کر دیا گیاہے۔

    پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور ریلی میں شرکت کے لیے آنے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں قیادت کریں گے۔

    اس موقع پر عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کے علاوہ جیمرز والی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ چلیں گی۔

    دوپہر ایک بجے زمان پارک سے شروع ہونے والی ریلی داتا دربار پر اختتام پذیر ہو گی۔

    ریلی کی شرکت کے لیے کارکنوں کی زمان پارک آمد کا سلسلہ جاری ہے جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    ریلی کے میں شریک قائدین کے لیے ایک خصوصی کنٹینر بھی تیار کیا