عمران خان کے وارنٹ معطلی اور13 مارچ کو عدالت میں پیشی کا تحریری حکم نامہ جاری

 
0
66

سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ معطلی اور13 مارچ کو عدالت میں پیشی کا تحریری حکم نامہ جاری،چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیاوکیل کے مطابق درخواست گزار مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی خطرات کے باعث عدالت میں حاضری سے قاصر ہیں، و کیل نے کہا درخواست گزار کے وارنٹ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں، و کیل کے مطابق مناسب وقت دیا جائے تو درخواست گزار عدالت میں پیش ہوجائیں گے، متفق نہیں کہ پولیس نے درخواست گزار کو مذموم مقاصد کیلئے گرفتار کرنے کی کوشش کی، نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا مقصد ملزم کی پیشی یقینی بنانا ہے، چاہے گرفتار کرنا پڑے، فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزم کی موجودگی ضروری ہے، درخواست گزار وکیل نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے میں غیر قانونی احکامات کی نشاندہی نہیں کی، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے درخواست گزار کو پیشی کا ایک اور موقع فراہم کیا جاتا ہے، درخواست گزار کی گرفتاری کے وارنٹ 13 مارچ تک معطل کیے جاتے ہیں، درخواست گزار گرفتاری کی لٹکتی تلوار کے بغیر عدالت میں پیش ہو سکیں، درخواست گزار 13 مارچ کو پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ کی معطلی ختم ہوجائے گی، عدم پیشی پر مقامی عدالت قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی مجاز ہوگی ۔