راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رفیق خان کی اہم کاروائی

 
0
173

ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رفیق خان کی اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عاطف گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار،چھینے گئے 05 موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عاطف گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت عاطف، عظمت اور شیراز کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے چھینے گئے 05 موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، متحرک و مطلوب گینگ کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔