رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
454

راولپنڈی مارچ 06 (ٹی این ایس): رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ،مغویہ بازیاب ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے شادی شدہ خاتون کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال مرزا شکیل احمد نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فیصل گلزار کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔ ملزم نے مغویہ کو فوجی کالونی پیرودھائی میں رکھا تھا، ملزم کو تھانہ منتقل کرکے تفتیش جاری ہے مغویہ کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش