وزیراعظم عمران خان کا معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

 
0
10838

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (ٹی این ایس) وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔