ترکی پاکستان کے ساتھ مل کر کیا کرنے جا رہا ہے؟ معاشی حوالے سے بڑی خوشخبری

 
0
11419

اسلام آباد 24 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تجارت کے ساتھ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جو پہلے بالکل رکی ہوئی تھی۔ ترکی کے ساتھ سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پر دستخط ہوئے ہیں۔ 450 کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس ہوئے ہیں۔ ترکی میں تجارتی نمائشوں میں فعال انداز میں شرکت کی۔ ایم او یو سائن ہو چکے ہیں،20 ارب کا کرنٹ خسارہ تھا۔ اب 2ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک اور پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں برآمدات بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ تجارت کے ساتھ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے جو پہلے بالکل رکی ہوئی تھی۔

ترکی کے ساتھ سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک پر دستخط ہوئے ہیں۔ 450 کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس ہوئے ہیں۔ ترکی میں تجارتی نمائشوں میں فعال انداز میں شرکت کی، ایم او یو سائن ہو چکے ہیں۔

ترکی کے40 وفود نےپاکستان کا دورہ کیا ہے، فروری کے اعداد و شمار کے مطابق 3 فیصد برآمدات میں اضافہ تھا۔ تجارتی خسارہ 27فیصد کم ہوا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خطے میں برآمدات کم ہوئیں۔پاکستان کی صرف منفی6 فیصد برآمدات میں کمی آئی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں خطے کی برآمدات کے مقابلے میں کم کمی آئی۔ روس کے ساتھ دہائی پرانا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

روس کے کامرس منسٹر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، ایگریمنٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ روس کے ساتھ تجارت جلد بحال ہو گی۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ 20ارب کا کرنٹ خسارہ تھا، اب 2ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

تجارتی خسارہ 27فیصد کم ہو چکا ہے۔ 2011میں قطر میں ہمارے چاول کی برآمدات پر کوالٹی کے مسائل کی وجہ سے پابندی تھی۔ 2019 میں دوبارہ 4 ہزار ٹن کا آرڈر ملا اور پھر بعد میں 48000 میٹرک ٹن کا دوبارہ آرڈر ملا۔ تمام مسائل حل کر رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اس پر کام کر رہے ہیں، زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ پر بہت زیادہ توجہ ہے۔ فش اور میٹ کی برآمدات پر بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ پہلی دفعہ فلپائن کے ساتھ سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 2سال میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کیلئے 97ارب لیا ہے۔ گیس کی قیمت آدھی کر دی ہے،پاکستان میں ڈرائی فروٹ کی امپورٹ میں کمی آئی۔ 33ملین ڈالر کی اس میں برآمدات کر رہے ہیں۔