آج جناب ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر صاحب چکوال نے تلہ گنگ و سٹی ایریا چکوال میں تعینات افسران و ملازمان سے بالمشافہ ملاقات کی اور بریفنگ و ھدایات دیں

 
0
7139

چکوال 24 جولائی 2020 (ٹی این ایس): آج جناب ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر صاحب چکوال نے تلہ گنگ و سٹی ایریا چکوال میں تعینات افسران و ملازمان سے بالمشافہ ملاقات کی اور بریفنگ و ھدایات دیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
۱ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوام میں اپنا اچھا امیج پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہو
۲» اچھی صاف ستھری یونیفارم پہنیں اور اپنا ٹرن آؤٹ بہترین بنائیں۔
۳» وقت پر ڈیوٹی پر پہنچیں اور جب تک دوسری شفٹ نہ پہنچے ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑنا۔
۴» نقد جرمانہ کسی صورت نہیں لینا۔ پرچی چالان کی فوٹو کاپی وغیرہ کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔
۵» کوئی بھی آفیسر ایک وقت میں دو چالان بکس اپنے قبضہ میں نہیں رکھے گا۔ ختم شدہ بک فوری جمع کروا کر نئی چالان بک حاصل کریں گے۔
۶» کسی قسم کی جعلسازی جعلی چالان بک برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلا ف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج ہو گا۔
۷» غریب آدمی کو اگر ممکن ہو تو وارننگ دے کر چھوڑ دیں اور خلق خدا کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔
۸» صرف فگرز پورا کرنے کیلئے چالان نہ کریں بلکہ قانون پر عملدرآمد کیلئے چالان کریں۔
۹» کسی بھی قسم کی کرپشن نہیں ہونی چاہیئے۔ اس سلسلہ میں زیرو ٹالرینس ہو گی۔
۱۰» ڈیوٹی انچارج بیٹ افسر سیکٹر انچارج اس بات کا زمہ دار ہو گا کہ اس کے ماتحت ملازمان کرپشن و دیگر ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں جن سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو۔
۱۱» آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور ڈسپلن کا مظاہرہ کریں
۱۲» اگر آپ سے کوئی دفتری سٹاف یا افسر کسی بھی قسم کی کوئی ڈیمانڈ یا مطالبہ کرتا ہے تو فوری طور پر جناب DTO صاحب کے نو ٹس میں لایں۔