تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ، 05 خواتین سمیت 04 بچے جانبحق

 
0
20740

راولپنڈی 24 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اوراولپنڈی ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدراور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے فوری طورپر ایس ایس پی آپریشنزاور ایس پی صدرکو پولیس کی بھاری نفری کےہمراہ موقعہ پرروانہ کرنے کے بعد خود بھی موقعہ پر پہنچے،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر، امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے مابین پیش آیا، تحقیقات کے مطابق وجہ تنازعہ چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی ہے،فائرنگ کے نتیجہ میں 05 خواتین اور 04 بچے جانبحق ہوئے ہیں جبکہ تین بچے بھی زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق خواتین میں نثاربی بی،سلیم اختر،سدرہ بی بی،ازرام بی بی،عابدہ شاہین،بچوں میں فرحان،صبحیہ خاتون،عنزلہ بی بی اور ایمان فاطمہ جبکہ زخمیوں میں نور فاطمہ،عثمان اورابراہیم شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،پولیس کی فرانزک سائنس ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقعہ پر موجود ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔