راولپنڈی 24 جولائی 2020 (ٹی این ایس): سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر موجود ہیں، سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے، کثیر تعداد میں پولیس کمانڈوز پر مشتمل ریڈنگ پارٹیوں کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری، قبل ازیں چونترہ کے علاقہ میں سرچ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوۓ اشتہاریوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، علاقے کو پولیس نے کارڈن آف کر لیا ہے۔ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جاۓ گا، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ملزمان جہاں بھی فرار ہو جائیں ان کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جاۓ گا، واقعہ میں ملوث ملزمان ربنواز، دانش، اکرام اور عاقب 2019 کے قتل کے مقدمہ نمبر 236 میں اشتہاری اور معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جنکو 27.07.2020 تک گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم تھا، ملزم ربنواز اور اسکے بیٹے دانش کی تصاویر شائع کی جا رہی ہیں جو حالیہ واقعہ میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان کے بارے میں ایس پی صدر کے نمبر 03125143239 یا 051111276797 پر اطلاع دی جا سکتی ہے، ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جاۓ گا،