پنڈی پولیس کی ”ٹیرر“ گروپوں کے خلاف کارروائی، پولیس نے مختلف ”ٹیرر“ گروپوں کے17ملزمان کو گرفتار کر لیا

 
0
314

راولپنڈی اکتوبر 28 (ٹی این ایس): پنڈی پولیس کی ”ٹیرر“ گروپوں کے خلاف کارروائی، پولیس نے مختلف ”ٹیرر“ گروپوں کے17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ”نور7“گروپ کے عمرانب سعید،اشتیاق،بشیر خان،شفیق،خالد جاوید،طارق محمود،کامران خان اور جمیل کھوکر شامل، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ”مافیار راج“ گینگ کے راجہ فیضان عرف راجہ فیضی،چودھری عمر بھی گرفتار کر لئے گئے۔ ”مافیاراج“ گینگ کے فیضان عرف فیضی،وحید خان،مضیب خان افغانی،عبد اللہ خان اور حبیب اللہ خان بھی گرفتار۔ ”786سرکار“ گینگ کے نوہد شاہ بھی گرفتار کر لئے گیے، ”222“ گینگ کے نیک محمد بھی گرفتار، گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم،ناجائز قبضہ،سوشل میڈیا پر قانون شکنیوں کی تشہیر میں ملوث ہیں، پیسوں کی خاطر سیاسی ریلیوں میں ہوائی فائرنگ کے بھی گرفتار ملزمان پر الزامات ہیں۔ شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے الزامات بھی گرفتار ملزمان پر ہیں، قمار بازی کی اڈے چلانا اور منشیات فروشی جیسی قانون شکنیوں میں ملزمان ملوث ہیں۔