عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر چکوال

 
0
473

چکوال فروری 17 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر)عبد الستار کے زیر صدارت آج پاکستان سٹیزن پورٹل کمپلینٹس کے حوالے ایک اہم اجلاس کمیٹی روم میں ہوا 
اجلاس میں ایس این اے چکوال علی شیر نے مختلف محکموں بارے پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
چکوال(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر)عبد الستار کے زیر صدارت آج پاکستان سٹیزن پورٹل کمپلینٹس کے حوالے ایک اہم اجلاس کمیٹی روم میں ہوا اجلاس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ واپڈا ، ٹیلی فون ، سوئی گیس ، ہائی وے کے علاوہ تمام اے سی صاحبان ، سی ای اور ہیلتھ ایجو کیشن ، سمال ڈیمز ، انڈسٹریز ، ماحولیات ، جنگلات ، بیت المال ، پروسکیوٹرز ، اکاؤنٹس ، پولیس اور دیگر محکموں کے سر براہان نے شرکت کی اجلاس میں ایس این اے چکوال علی شیر نے مختلف محکموں بارے پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، مختلف محکموں بارے عوامی شکایات کی تعداد نئی شکایات زیر التواء اور حل شدہ شکایات کا بغور جائزہ لیا اور جن شکایات کو ابھی دیکھا نہیں جا سکا ان پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ایس این اے نے اجلاس کو بتایا کے مختلف محکموں نے شکایات کے ازالہ کی رپورٹس اور سر ٹیفکیٹس جمع کر وا دئیے ہیں ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا