سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

 
0
889

اسلام آباد فروری 16 (ٹی این ایس): کرال چوک سے بجانب اسلام آباد ایکسپریس وے عام ٹریفک کے لیے دونوں اطراف ڈائیور شن ہوگی،  زیروپوائنٹ انڈر برج سے بجانب فیض آباد ایکسپریس وے عام ٹریفک کے لیے دونوں اطراف ڈائیور شن ہو گی،  ریڈزون چاروں اطراف عام ٹریفک کے لیے انٹری بند ہو گئی،  راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی،

شہریوں کے لئے متبادل راستے

راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی ایکسپریس وے استعمال کرنے والے حضرات آنے جانے کے راولپنڈی صدر سے براستہ راول روڈ مری اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا اسلام آباد چوک سےبراستہ کشمیر ہائی وے آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔

اسلام آبا د سے لاہور جی ٹی روڈ براستہ ایکسپریس وے اور راولپنڈی جانے والے حضرات براستہ فیصل ایونیو زیروپوائنٹ لوپ لے کر کشمیر ہائی وے  نائنتھ ایونیو اسٹیڈیم روڈ یا فقیر ایپی روڈ سے آئی جے پی روڈ سے پشاور روڈ سے  صدر سواں روڈ استعمال کرتے ہوئے  لاہور روڈ پر آ جا سکتے ہیں۔

میریٹ اسلام آباد ہوٹل سیکٹر جی سکس اور جی فائیو سے راولپنڈی آنے جانے کے لئے براستہ مرگلہ روڈ  فیصل ایونیو  زیروپوائنٹ لوپ لے کر کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اسٹیڈیم روڈ یا فقیر ایپی روڈ سے آئی جے پی روڈ سے پشاور روڈ استعمال کریں۔  

بری امام  قائد اعظم یونیورسٹی کے رہائشی آنے جانے کے لئے مری روڈ سے تھرڈ روڈ ایونیو یا شاہ درہ روڈ یا مارگلہ روڈ ٹریل 3 استعمال کریں جبکہ فارنر ڈپلومیٹ اور ڈی پی ڈی کے رہائشی فلڈ روڈ استعمال کریں۔

مری بارہ کہو کے رہائشی لاہور جی ٹی روڈ جانےکےلیے کورنگ روڈ بنی گالہ عمران خان چوک سے دائیں مڑتے ہوئے پارک روڈ ترامڑی چوک لہتراڑ روڈ  کھنہ سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے کرال جاسکتے ہیں جبکہ راولپنڈی جانے کے لئے کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو  استمال کریں۔

موٹروے سے مری اور مری سے موٹروے آنے جانے کے لئے براستہ کشمیر ہائی وے ڈوکری چوک سے کوڑیاں والا چوک سے مری روڈ استعمال کریں۔

جب کہ راولپنڈی سے براستہ فیض آباد آنے والے حضرات مری روڈ سے اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی شہریوں کو ٹریفک کے متعلق وقتاً فوقتاً  معلومات فراہم کرتا رہے گا۔