سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل، راولپنڈی پولیس کے 1ہزار کے قریب پولیس افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے

 
0
362

راولپنڈی/اسلام آباد فروری 16 (ٹی این ایس): راولپنڈی/اسلام آباد پولیس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاہے پلان کے تحت راولپنڈی پولیس کے 1ہزار کے قریب پولیس افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے جبکہ ایلیٹ فورس ،لیڈیز پولیس ،ڈولفن فورس اور سپیشل برانچ بھی ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ راولپنڈ ی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی اضافی پکٹس بھی لگائی گئی ہیں جوتمام افرادو مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی و چیکنگ کریں گے،ہوٹلوں اور سرائے کی سخت چیکنگ کی جائے گی ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں گشت کریں گی ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں لگائی گئی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کریں گے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں خصوصی گشت کریں گے سکیورٹی پروگرام میں لگائی گئی تمام ڈیوٹی کی اوور آل سپر ویژن ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کریں گے۔