سینیٹر رحمان ملک کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر زبردست خراج تحسین

 
0
239

اسلام آباد 21 جون 2021 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر زبردست خراج تحسین، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 68ویں سالگرہ پر پارٹی کارکنان اور محترمہ کے چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک عظیم رہنما، ماں، بیوی اور اپنے ورکروں کیلئے ایک عظیم بہن تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک عظیم استاد بھی تھیں جن سے بہت کچھ سیکھا، محترمہ شہید کی سیاسی بصیرت اور پارٹی کی نظم و ضبط کی صلاحیتیں بےمثال تھیں، محترمہ شہید کارکناں کو صلاحیتوں اور پارٹی سے وفاداری کے بنیاد پر ذمہ داریاں دیا کرتی تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمیشہ کوشش ہوا کرتی تھی کہ چاپلوسی اور خوشامدی کرنے والے لوگوں کو دور رکھے، وہ کہا کرتی تھیں کہ چاپلوس اور خوشامدی طبقہ پارٹی لئے نقصان دہ ہے، محترمہ شہید نے بہت سینئر سیاستدانوں کو ڈبل ایجنٹ ہونے کیوجہ سے پارٹی سے دور رکھا، اگر پارٹی میں پیٹریاٹ گروپ نہ بنتا تو آج پیپلزپارٹی اور مضبوط ہوتی، آخر تک پیٹریاٹ گروپ پر محترمہ شہید کو دلی دکھ اور افسوس رہا، ماضی قریب میں کچھ سیاستدانوں نے ذاتی مفاد کے لئے پارٹی کو دھوکہ دیکر نقصان پہنچایا، پیپلز پارٹی کے کارکنان سے اپیل ہے کہ آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد رہیں، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہم محترمہ شہید کا پرامن و ترقی یافتہ پاکستان کا خواب پورا سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کو مضبوط کرے تا کہ 2008 کی کامیابی کو دہرایا جائے کہ غریب عوام کی مسائل حل ہوسکے، محترمہ شہید آج بھی دنیا بھر کے خواتین کے لئے ایک رول ماڈل اور طاقت کی علامت ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے آج شام اپنے گھر منعقد ہونے والے سالگرہ کی تقریب کو سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی اندوہناک وفات کیوجہ سے ملتوی کر دیا۔