اسلام آباد 22 جون 2021 (ٹی این ایس): ایف آئی اے اسلام آباد کی حوالات میں بھارہ کہو کا رہائشی پراسرار انداز میں ہلاک۔ معاملہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے سب انسپکٹر نے گرفتار کیا تھا۔ تشدد سے ہلاکت کا امکان ہے تاہم واقعہ کو خود کشی بتایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح 5 بجے کا ہے۔ ابھی تک معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے مرنے والے کا نام عامر حفیظ ہے۔ ایف آئی اے کے چار ملازمان کو معطل کر دیا گیا ہے ایف آئی اے نے سیشن جج کو جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست دے دی ہے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے جس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر موقعہ پر بھیج دیئے گئے ہیں حوالات میں ملزم کی پراسرار ہلاکت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان نے سخت نوٹس لیا اسلام
ملزم نے کینیڈا بھیجنے کا جھانسہ دیکر ایک بندے سے اتھارہ لاکھ روپے لئے تھے ملزم ایف آئی اے کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا جبکہ عدالت میں ملزم نے اقبالی بیان بھی دیا تھا ملزم کو پہلے تھانہ بھارہ کہو پولیس نے گرفتار کیا تھا جہاں سے بعد ازاں ایف اے نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا۔