اسلام آباد:SP رورل زون نوشیروان کی ہدایت پر تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے روات کھوکھر مال کے نزدیک جنگل ایریا میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے بلا گینگ کے 4 خطرناک ملزمان گرفتار

 
0
127

اسلام آباد 22 جون 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد:SP رورل زون نوشیروان کی ہدایت پر تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے روات کھوکھر مال کے نزدیک جنگل ایریا میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے بلا گینگ کے 4 خطرناک ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے موٹرسائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد گرفتار ملزمان میں جبران جلال، عباس،ناصر عباس اور امتیاز شامل ہیں ملزمان رات کے وقت جی ٹی روڈ و دیگر علاقوں میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلز، نقدی اور موبائلز چھینے کی وارداتیں کرتے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جی روڈ و دیگر علاقوں میں معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے کارروائی ڈی ایس پی رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سہالہ مرزا گلفراز معہ ٹیم انچارج چوکی روات قاسم ضیاء ۔ انجم نثار HC سمیت دیگر نے کی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔