آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ائیر فاﺅنڈیشن سکول بھون روڈ چکوال کیمپس میں قران ،نعت اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پرتقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

 
0
136

چکوال 30 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ائیر فاﺅنڈیشن سکول بھون روڈ چکوال کیمپس میں قران ،نعت اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پرتقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ تین روزہ مقابلوں کے آخری روز کے مہمان خصوصی سجادہ نشین حضرت سخی سلطان باہو ؒ صاحبزادہ فیاض الحسن سروری قادری تھے۔جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کی۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین ،عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ،ڈائریکٹر اکیڈمک ائیر فاﺅنڈیشن وحید طارق ،مذہبی سکالر علامہ نوید حیدری ،ماہر تعلیم سید منیر حیدر شاہ ،بانی فاﺅنڈر گروپ چیمبر آف کامرس قاضی محمد اکبر، اور ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا کہ تعلیم ہی بہتر انداز بناتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس شعبہ کو کمرشلائز بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے طالب علموں سے اپیل کی کہ وہ دل لگا کر محنت کریں اور تعلیم حاصل کر کے اپنا قوم اور ملک کا نہ صرف نام روشن کریں بلکہ مستقبل بھی سنواریں۔ عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا معاشرے میں اعلیٰ مقام ہوتا ہے ۔اگر آج ضرورت ہے تو صرف اس امر کی کہ ہم حضور اکرمﷺ کے فرمان اور سیرت پرعمل پیرا ہو کر زندگی گزاریں۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کریں۔ راجہ مجاہد افسرنے مقابلوں میں حصہ لینے والے ہونہار طلباءو طالبات کے لیے پچاس ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے۔تقریب سے فاﺅنڈر گروپ چیمبر آف کامرس قاضی محمد اکبر نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی کردار سازی پر زور دیا۔ایم ڈی ائیر فاﺅنڈیشن سکول سسٹم بھون روڈ کیمپس صفدر ملک نے بھی خطاب کیا اور نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ قرا¿ت، نعت اور سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں جو صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری ،ڈپٹی کمشنر چکوال ، راجہ مجاہد افسر ،علامہ نوید حیدری اور دیگر خصوصی مہمانوںنے تقسیم کیں۔جن تعلیمی اداروں کے بچوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں ان میں ائیر فاﺅنڈیشن سکول سسٹم بھون روڈ چکوال کیمپس ،بحریہ فاﺅنڈیشن منہاس آباد کیمپس، فوجی فاﺅنڈیشن سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں، یونیک پبلک سکول کلرکہار، حرا مونٹیسوری سکول چکوال ،بحریہ فاﺅنڈیشن راولپنڈی روڈ چکوال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلہ گنگ، لیڈر ہاﺅس چکوال، اقبال ملت سکول چکوال ،دارارقم سکولز،ایلیٹ پبلک سکول مسوال، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو، پیراڈائز مونٹیسوری سکول اور دیگر شامل ہیں۔تقریب میں عظیم سماجی خدمات کے اعتراف میں راجہ مجاہد افسر کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، عبدالغفور منہاس ڈان نیوز، راجہ ذوالفقار ایکسپریس نیوز، ثقلین یٰسین جی این این ، شفقت یزدانی چکوال نامہ ،راجہ ثاقب عباس سچ نیوز،مسعود کہوٹ دنیا نیوز، راجہ افتخار روزنامہ جہاں اور نذیر بٹ سیون نیوزجبکہ معیاری تعلیم کے فروغ پر سید منیر حیدر شاہ پرنسپل منیر پبلک سکول اینڈ کالج اورغفران عمر کہوٹ ایم ڈی ائیر فاﺅنڈیشن سکول ڈھڈیال کیمپس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔