ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹایرڈ عبدالستارر عیسانی نے آج خان پور، سہگل آباد اور چکوال سٹی میں احساس کفالت سنٹرز اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

 
0
19575

چکوال 08 جون 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹایرڈ عبدالستارر عیسانی نے آج خان پور، سہگل آباد اور چکوال سٹی میں احساس کفالت سنٹرز اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن،ایس ڈی او بلڈنگ،ڈی ڈی ایل جی،اے ڈی ایل جی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے احساس کفالت سنٹررز میں حکومتی ایس او پیز کرونا پے عملدرآمد کے حوالے سے احساس کفالت کے تحت ملنے والی رقم،ماسک،سینیٹایزرز کے استعمال، صفائی کے انتظامات، سٹاف کی حاضری، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات چیک کیےاور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خان پور میں ایڈیشنل کلاس رومز کا معائنہ کیا اور شیلٹر لیس اسکول خان پور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی ایس بلاک کی تعمیر کا جائزہ لیا اور آخر میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی کا معائنہ کیا اور کام کے حوالے سے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کو الٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ان سکیموں کو مکمل کیا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈینگی سرولنس ٹیموں کی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید مستعدی سے کام جاری رکھنےکی ہدایت جاری کی۔