آج ڈپٹی کمیشنر چکوال ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے ہمراہ چکوال کی مختلف دکانوں کا سرپرائز اور سٹی ایریا چکوال کا وزٹ کیا

 
0
660

چکوال 04 جون 2020 (ٹی این ایس): آج ڈپٹی کمیشنر چکوال ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے ہمراہ چکوال کی مختلف دکانوں کا سرپرائز اور سٹی ایریا چکوال کا وزٹ کیا ۔

شہر کے اہم شاپنگ سینٹرز، کلاتھ سٹورز، شوز سٹورز، فرنیچر مارکیٹ، ھارڈوئیر، بچت مال، منیر ٹائلز، محمود برادرز، ڈیسنٹ فرنیچر، عمر الیکٹرونکس، ریشم گھر اور بورجان شوز وغیرہ جیسی اہم مارکیٹس کا وزٹ کیا اوموقع پر کئ شاپنگ مالز اور دوکانوں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا۔
گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق دوران پبلک ڈیلنگ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور انکی دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔
جن دوکانداروں نے ماسک کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مزید ھدایات جاری کی گئیں کہ دوکاندار حضرات انکے سیلز مین اور ہر آنے والا گاہک بغیر ماسک کے دوکان میں داخل نہیں ہوسکے گا، نو ماسک نو سروس کا میسج آویزاں کیا جائے، سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور میں گیٹ پر سینٹائزر کے استعمال کا بھی انتظام کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کورونا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ تاجراور عوام مکمل تعاون کریں اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔جن دوکانوں اور شاپنگ مالز کو سیل کیا گیا ان کی تفصیل اس طرح سے ہے۔ امیر الیکٹرانکس شان الیکٹرونکس فنکا بینک ،ریشم گھر بچت مال، منہاس بکڈپو الفاظ سٹور جہلم روڈ پشاور زلمی شوق وقاص ریٹس جاپان الیکٹرونکس شمال الیکٹرونکس بورجان شوز منیر سٹائلز محمود ٹائلز مولٹی فارم سپریم فوم شاپس پور اور فروٹ شاپس
گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق تاجر اپنی دوکانیں شام 07 بجے تک کھول سکتے ہیں۔