ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کا تحصیل تلہ گنگ کا دورہ، مختلف تعلیمی اداروں اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

 
0
477

چکوال 15 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے تحصیل تلہ گنگ کا دورہ کر کے مختلف تعلیمی اداروں اور شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات، صحت وصفائی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کی کارکردگی سمیت سرکاری دفاتر میں کی جانے والی شجر کاری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے سی تلہ گنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی او ایم سی تلہ گنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں انسپکشن کے موقع پر پودے بھی لگائے۔

انہوں نے تلہ گنگ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں زیر تعمیر آڈیٹوریم، شہر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیم، اکوال میں جنازہ گاہ کی سکیم اور پوسٹ گریجویٹ کالج اور اورینئٹ کالج تلہ گنگ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی سکیموں کی تیز رفتار اور معیاری تکمیل اور تعلیمی اداروں کے انتظامی امور کی احسن انجام دہی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور افسران پر واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا