تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
480

راولپنڈی 15 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے حاملہ ہو گئی، متاثرہ لڑکی کا بیان ملزم کی فیملی کی خواتین نے حمل ضائع کروا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد سفیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے،ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا تاکہ ملزم کو کڑی سزا دلوائی جا سکے، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس