حضرت پیر سید چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمتہ اللہ علیہ 21 ، ویں صدی کے ولی اللہ ہیں –
پیرسید سہیل بخاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گدی نشین حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمتہ اللہ علیہ اولاد پاک حضرت سید عزیزالدین پیر مکی رحمۃاللہ علیہ لاہور اور چئیرمین ایوان مشائخ پاکستان نے 32 ، ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر عوام الناس اور مریدین سے خطا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رحمتہ اللہ علیہ 21 ۔ ویں کے ولی اللہ ہیں انکی ساری زندگی محبت ، امن اور بھائی چارے اور محبت اہلبیت میں گزاری – انہوں نے اللہ اور اسکے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام بڑی لگن ، محنت اور صدق دل سے عوام تک پہنچایا انکی یہ خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا – پیرسیدسہیل بخاری حضرت سید پیر محمد صدیق شاہ المعروف پیرسید چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رح چشت نگر مناواں لاہور کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انکی اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں –
اس موقع پر مزار اقدس پر سجادگان دربار شریف ڈاکٹر پیر سید ناصر علی شاہ، پیرسید معین حیدر شاہ نے پیر سید سہیل بخاری کے ہمراہ چادر پوشی کر کے عُرس کا افتتاح کیا اور عظیم پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی