ایف آئی اے اسلام آباد زون – اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ
گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 104 مقدمات درج کئے
رواں سال کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 270 انکوائریاں کی تفتیش مکمل کی
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مختلف مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں متروکہ وقف املاک کی 1550 کنال کے کمرشل اور رہائشی رقبے واگزار کروائے
واگزار کرائی جانی والی کمرشل و رہائشی زمین کی مالیت 9 ارب 71 کروڑ سے زائد سے ہے
اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی کی مد میں 6 کروڑ 99 لاکھ سے زائد واجب الادا رقم کی ریکوری کرائی
ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے
چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی ادویات ریکور کی گئی
رواں سال کے دوران جعلی نرسنگ اداروں کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے
جبکہ جعلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے
رواں سال کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 18 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا
علاوہ ازیں سرکل نے مبینہ ثبوتوں کی بنیاد پر سرکاری اداروں میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بھی متعدد کاروائیاں کیں۔
ترجمان ایف آئی اے