راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار محمد جاوید سلہریا کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی۔ تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے مخبر کی اطلاع منشیات سپلائر ملزم عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 02 کلو 486 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کا تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ھے ۔ سی پی او راولپنڈی نے آر اے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا منشیات سپلائر نوجوان نسل میں زہر سپلائی کا کردار ادا کر رھے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔