فتح جنگ (ٹی این ایس) گرانفروشی، عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، چوہدری شفقت محمود

 
0
3

فتح جنگ (ٹی این ایس) گرانفروشی، عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، چوہدری شفقت محمود
گرانفروشو ں کو بھاری جرمانے عائد، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح،تجاوزمافیا باز نہ آئے تو سخت کارروائی ہوگی، سپیشل پرائس مجسٹریٹ
سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن،مہنگے داموں فروٹ فروخت کرنے والے فروٹ فروشوں کو ہزاروں روپے جرمانہ،کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دے سکتے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاجر حضرات مقررہ نرخوں سے ہر گز تجاوز نہ کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرمانوں کے ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا چوہدری شفقت محمود کا انتباہ،تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر نگرانی فتح جنگ اور حسن ابدال میں عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کیلئے اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کھوڑ روڈ پر فروٹ سبزی اور دیگر اشیاء کے نرخ چیک کئے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے پر فروٹ فروشوں کومجموعی طور پر 1لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے چوہدری شفقت محمود نے دکانداروں کو انتباہ کیاہے کہ وہ ہر گز ہرگز سرکاری نرخوں سے وصولی نہ کریں منصوعی مہنگائی پیدا کرنے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور عوام کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے انھوں نے کہا کہ عوام کو مناسب اور مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کسی کو بھی عوام کے ساتھ نا انصافی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر نگرانی عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تاجر حضرات ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کی گرانفروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے