راولپنڈی (ٹی این ایس) روات میں رات گئے موٹر سائیکل و کار سوار پانچ ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

 
0
6
shot from a handgun with fire and smoke

راولپنڈی (ٹی این ایس) روات میں رات گئے موٹر سائیکل و کار سوار پانچ ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، 3 خطرناک مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ڈاکوؤں کے زیر استعمال مہران کار اور اسلحہ برآمد ،زیر حراست ڈاکو قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی، منشیات، چوری، اور غیرقانونی اسلحہ کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں، پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل اور کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران دو فائر سرکاری گاڑی اور دو فائر کانسٹیبل فیصل شہزاد کو بھی لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ ، زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکؤوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مطلوب ڈاکوؤں کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش ، شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او،ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ کا پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ورکشاپ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور ضلع کے افسران نے شرکت کی، ایس پی سیکورٹی نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے،موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں،حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں،شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد، گرجا گھروں اور دیگر حساس و اہم مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تھانہ جات اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کیایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،پیرودھائی پولیس کی کارروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص گرفتار۔ پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص کوگرفتار کر لیا، زیر حراست شخص نے سابقہ رنجش پر فائرنگ اور چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا،زیر حراست شخص موقعہ سے فرار ہو گیا تھا، زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،دیگر کاروائیوں میں پولیس نے، 03 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ آراے بازار پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے