اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے حوالے سے کردار اور چیف منسٹر پنجاب کی جانب سے محفوظ ماحول، انتظامی بہتری اور کاروبار دوست اقدامات کو کاروباری حلقوں میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ امن و امان کی بہتر صورت حال، میرٹ پر افسران کی تعیناتی اور سرکاری اداروں کی مؤثر معاونت سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافے کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔
اسی تناظر میں خانیوال کی معروف کاروباری شخصیت اور کونیکس پاکستان کے چیئرمین ملک ابصار اعوان کی جانب سے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول بیوروکریسی، پولیس، تعلیمی شعبے، سماجی قیادت اور کاروباری برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالشکور، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان ڈویژن ملک کاشف رضا اعوان، اے ڈی سی آر خانیوال فضل عباس، ممبر انوائرنمنٹل ٹربیونل پنجاب محمد عرفان وٹو، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عابد سرور کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور عامر فاروق چوہدری، ڈی ایس پی ٹریفک محمد قذافی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عمران، پرنسپل کے پی ایس سی اینڈ یونیورسٹی کیمپس خانیوال رانا محمد رشید سعید اور ایم ڈی اعوان فارمز ملک اسرار اعوان سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
ملک ابصار اعوان کا شمار خانیوال کی نمایاں کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ سماجی روابط، کشادہ دلی اور مہمان نوازی ان کی شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں۔ ان کے زیر اہتمام اس اجتماع نے سرکاری انتظامیہ، کاروباری قیادت اور سماجی حلقوں کو ایک جگہ ملاقات اور باہمی روابط کے فروغ کا موقع فراہم کیا۔
شرکاء کی موجودگی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ کاروباری ترقی کے لیے سازگار ماحول، انتظامی شفافیت، میرٹ اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان اعتماد اور تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
















