لاہور (ٹی این ایس) اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایف پی سی سی آئی البرکہ بنک اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے کراچی میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس و نمائش کے انعقاد

 
0
3

لاہور (ٹی این ایس) اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایف پی سی سی آئی البرکہ بنک اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے کراچی میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس و نمائش کے انعقاد پر سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) زاہد اقبال چوہدری نے مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا ہے کہ اس فورم کا مقصد پائیدار سیاحت کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینا، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا اور اسلامی دنیا سمیت پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا
زاہد اقبال چوہدری نے اس اہم فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اس اقدام سے پاکستان کی سیاحت کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ھے بلکہ پائیدار اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت کے ماڈل کو فروغ دے کر علاقائی معیشت اور روزگار کے مواقع کو بڑھایا گیا ھے – انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس او آئی سی کے 57رکن ممالک کے نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرے گی اور پاکستان کو ایک پائیدار سیاحتی منزل کے طور پر عالمی سطح پر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
زاھد اقبال چوھدری نے کہا کہ یہ فورم جس میں میڈیکل ٹورزم، ہیریٹیج مینجمنٹ، ہلال ٹورزم، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماحولیاتی اثرات جیسے موضوعات پر مسلم ممالک کے دانشوروں ، ماہرین ، حکومتی ذمہ داران اور بزنس کیمونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ھے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے 57 اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط روابط کے فروغ اور پاکستان کو ایک سیاحتی منزل بنانے میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا –