پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ

 
0
117

اسلام آباد 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): کراچی ،دنیا بھر میں پھیلا ؤکورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا،کراچی کے نجی اسپتال نے بیرون ملک سے آئی خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کر دی ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔