اسلام آباد ہائی کورٹ:فواد چوہدری نااہلی کے لیے دائر کیس میں بڑی پیش رفت

 
0
136

اسلام آباد 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس چلے گا یا نہیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔وکیل سمیع ابراہیم نے موقف اپنایا کہ سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ درخواست آپ کیوں واپس لے رہے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سمیع ابراہیم کیس نہیں جاری رکھنا چاہتے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں جب درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت کی سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ سمیع ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اس سے قبل جون 2019 میں سمیع ابراہیم نے فیصل آباد کے تھانے منصور آباد میں فواد چوہدری کے خلاف شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مارنے کی شکایت درج کرائی تھی۔فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے درمیان تنازع کا آغاز جون 2019 کے آغاز میں اس وقت شروع ہوا تھا جب سمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چوہدری پر حکمراں جماعت کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر فواد چوہدری نے جواب میں ان کے لیے نامناسب زبان استعمال کی تھی۔بعد ازاں سمیع ابراہیم نے اپنے ٹی وی پروگرام میں فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان پر وزیر اطلاعات کے عہدے پر فائز ہونے کے وقت ذاتی استعمال کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے بھی الزامات عائد کیے تھے۔