موٹروے پولیس نارتھ ٹو (پنڈی۔کھاریاںسیکٹر) کا گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 23507 چالان

 
0
523

اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس): آی جی نیشنل ہای ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کےخصوصی احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہریار سکندر کی زیر سرپرستی موٹروے پولیس نارتھ ٹو (پنڈی۔کھاریاں )سیکٹر نے گزشتہ ماہ مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے ہزروں کی تعداد میں چالان کئے۔

HTV گاڑیوں کو ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 8 فروری سے 28 فروری تک 15484 چالان کیے گیے، اسی طرح بغیر رجسٹریشن گاڑیاں چلانے والوں کے بھی 254 چالان کیے گیے، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف 6311 چالان کیے گیے، اور نمبر پلیٹیں اُتروایں بھی گیں، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے 1458 چالان کیے گیے،اور شیشوں سے کالے پیپر اُترواے بھی گیے۔

اسی طرح غلط اوورٹیک کرنے والوں کے بھی صرف ایک ہفتے کی مُہم کے دوران 1011 چالان کیے گئے۔