اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ” لیپ ٹاپ فار آل سکیم ” کے حوالے سےاجلاس منعقد ہواجس میں ایچ ای سی، بینکوں اور وزارت تعلیم کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے “لیپ ٹاپ فار آل “ سکیم کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
یونیورسٹی کے ہر طالب علم کے لئے لیپ ٹاپ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت ہر سال ایک لاکھ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کرتی ہے باقی سٹوڈنٹس کو آسان شرائط پر لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر بینکوں کی شراکت سے فوری طور پر ایچ ای سی کے ذریعہ فنانسنگ سکیم کو نافذ کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔