نقب زنی کرنے والے گینگ کے 03 ملزمان گرفتار

 
0
468

راولپنڈی ، مارچ 06 (ٹی این ایس): پولیس نے نقب زنی کرنے  والے گینگ کے 03 ملزمان گرفتار کر لئے

ملزمان، جن کی شناخت  نعمان مسعود، فہد علی اور محمد ادریس کے طور پر کی گئی ہے کو تھانہ واہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 01 گولڈ رنگ ،01 آرٹفیشل جیولری سیٹ ، 01 گھڑی ، 01 لیپ ٹاپ ،04 موبائل فون ، 01 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، 01 led ڈش ریسور اور نقد رقم 16 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔