بارہ کہو کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈاکہ زنی، ڈاکومہران گاڑی میں سوار تین افراد کولوٹنے کے بعد ان  کی ٹانگوں پر گولیاں مار کر فرار ہو گیا

 
0
1065

اسلام آباد،مارچ  06 (ٹی این ایس):دارالحکومت کے مضافات   بارہ کہو کے علاقہ میں دن دیہاڑے ایک ڈاکو نےایک  مہران گاڑی میں سوار تین افراد کولوٹنے کے بعد ان  کی ٹانگوں پر گولیاں مار کر فرار ہو گیا ۔

یہ واردات آج دوپہر چار بجے بارہ کہو کے علاقہ ستراں میل مین مری روڈ پر ہوئی

1 زخمی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جس کی شناخت منشی شفیق سکنہ ساملی مری کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دیگر  دو افراد کو پمز منتقل کیا گیا ہے ان کی شناخت معروف حسین ولد منظور حسین سکنہ ڈھوک علی اکبر راولپنڈی اور طارق ولد امتیاز عبّاسی سکنہ صادق آباد راولپنڈی کے بطور ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق منشی شفیق محکمہ جنگلات میں ڈیوٹی کرتا ہے اور وہ اسٹاف کی تنخواہ لیکر کر جارہا تھا ۔