شکریال ہائی سوار افراد نےلڑکے کو اغواء کرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا

 
0
373

 اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے شکریال علاقہ میں ایک لڑکے کو اغواء کرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیاہے۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق احتشام ولد فراز ساکن ڈھوک کالا خان نامی ایک 16سالہ لڑکا بارہ کہوہ سے اپنے گھر جارہا تھا کہ  راستے میں ٹویوٹا ہائی ایس میں سوار دو لڑکوں نے اسے گاڑی میں بیٹھا یا اور شکریال خورشید پلازہ لے جا کر زیادتی کی لڑکا بھاگ کر اپنے خالہ زاد بھائی رمیض کے پاس گیا اور سارا ماجرا سنایا۔ پولیس نے FIR درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔