راولپنڈی، مارچ 07 (ٹی این ایس): : ایف آئی اے نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت مختیار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
ملزم کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے ایجنٹ ذوالفقار احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ایجنٹ کو گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔
ایجنٹ نے مسافر سے 7 لاکھ روپے لے کر جعلی پریزیڈنٹ کارڈ فراہم کیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔