جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام تین روزہ قومی موسیقی میلہ شروع

 
0
469

اسلام آباد اگست 04.(ٹی این ایس ) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام منعقد کردہ تین روزہ قومی موسیقی میلہ کے پہلے روز پاکستان کے معروف کلاسکل گلوکار وں نے خیال ٹھمری اور دادرا انتہائی فنی مہارت سے گا کر موسیقی کے شائقین کو محضوض کیا۔ جن گلوکار نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں استاد بدرازمان ، استاد اعجاز توکل ، استاد محمد اختر خان اور واحد کلاسیکی گلوکارہ نینا سید شامل ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کی بقاہ دراصل ہر طرح کی موسیقی کی حیات ہے۔ حکومتی ادارے کلاسیکی گلوکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افضائی اور اس فن کی ترویح کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے ان گلوکاروں کو چاہیے کے وہ نوجوان گلوکاروں کو اس طرف راغب کرنے اور ان کو گلاسکی موسیقی کی تربیت دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پے بات کرتے ہوئے استاد بدرازمان نے کہا کہ ہماری کلاسکی موسیقی ہماری پیراث ہے اور ہم اس کی ترویح کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔