ایسٹر کے موقع پر  ضلع اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری

 
0
754

اسلام آباد، یکم اپریل (ٹی این ایس): ایسٹر کے موقع پر  دہشتگردی کے ممکنہ واقعات کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کے  ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ٹی این ایس کے ذرایع کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد نے اس سلسلہ میں  تمام افسران کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تاپنی ہدایات میں ایس ایس پی نے  کہا ہے کہ تمام افسران اپنے علاقوں میں واقع چرچز کی سکیورٹی خود چیک کریں.

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ چرچز کے اردگرد پٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا  جبکہ تمام داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔