کلبھوشن اور اس کی والداہ کا ملاقات کروانے پر پاکستان کا شکریہ

 
0
456

اسلام آباد ،دسمبر 25(ٹی این ایس):کلبھوشن یادیو نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پراپنے اہل خانہ سے ملاقات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے-ایک ویڈیوپغام میں کلبھوشن یادیونے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ ان کی والداہ بھی ان سے ملنا چاہتی ہیں -انہوں نے ایک بار پھر بھارتی نیوی کا افسر اور بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکام ان سے بہت عزت سے پیش آرہے ہیں –

دریں اثناءدفترخارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اگرچہ ملاقات کے گواہ کے طور پر موجود رہے مگر وہ بات چیت نہیں سن سکتے تھے کیونکہ ان کے لیے شیشے کا ایک الگ کیبن بنایا گیا تھا-ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کلبھوشن کی والداہ نے بھی ملاقات کروانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے-