اسلام آباد ٗ رینجرز ٗ پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداوروں کا سرچ آپریشن ٗ ناجائز اسلحہ بر آمد ٗ نومشکوک افراد گرفتار

 
0
395

اسلام آباد دسمبر 15 (ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دور ان ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 9 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے  بتایا کہ یہ آپریشن تھانہ نیلور کے علاقے میں کیا گیا آپریشن میں 16 گھروں اور 52 افراد کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران دو ایس ایم جی گنز اور 804 گولیاں، چھ 30 بور پسٹل، 2 رائفلز، ایک 7 ایم ایم تین پیمپ ایکشن، اور ایک 8 ایم ایم گن برآمد کی گئی ترجمان کے مطابق آپریشن میں 9 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسلحہ اور گرفتار افراد کو تھانہ نیلور منتقل کردیا گیا ہے جہاں گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے