ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا ٗووٹ کی طاقت سے ہی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ٗ مریم اور نگزیب

 
0
336

اسلام آباد دسمبر 15(ٹی این ایس)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا ٗجمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی اور عزت میں اضافہ ہوتاہے ٗووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ٗ ٗپارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ۔ جمعہ کو نیشنل مینجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ ملک میں ہمیشہ جمہوری ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کا ثبوت پچھلے چار سالوں میں پوری قوم کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ نظام اوراداروں کی مضبوطی کیلئے جمہوری تسلسل بہت ضروری ہے ۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے ، ہر کسی کی رسائی ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ خود ایک بڑی تربیت گاہ ہے ٗمیں نے بھی یہی سے سیکھا۔انہوں نے کہاکہ مقننہ اور پارلیمنٹ کے کردار کے بارے میں بھی کورسز کرائے جائیں وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ارکان کو جو عزت دی جو کوئی اور ادارہ نہیں دے سکتا۔ نیشنل مینجمنٹ کورس کے حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ پپس کی وجہ سے صوبائی اداروں اور پارلیمنٹ میں رابطوں کو فروغ ملا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پپس میں پارلیمنٹ اورآئین کی بالادستی کے حوالے سے بھی کورسوں کو اہتمام کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورسز آپ کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم ہوتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کورس میں حصہ لینے والوں کو اسناد دیں ۔