چکوال :نوجوانوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک افراد کو گرفتار کر لیا ہے

 
0
7480

چکوال، یکم اپریل (ٹی این ایس):  چکوال سٹی پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان افراد نے تین مرلہ سکیم میں ابراہیم نامی نوجوان کو برہنہ کر نے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

سٹی پولیس نے ابراہیم کی درخواست پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہےملزمان نے ویڈیو بنانے کے بعد  ابراہیم کوبلیک میل کر کے 35 ہزار روپے بھی وصول کیے