سری نگر ستمبر 17 (ٹی این ایس):کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک نےدی ہے جبکہ ہڑتال کلگام میں بھارتی فوج کےہاتھوں6کشمیریوں کی شہادت کی وجہ سے کی جارہی ہے حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ شہریوں کےقتل عام پرتوجہ دیں وادی میں حریت رہنماؤں،کارکنوں کی زندگیوں کوخطرےکانوٹس لیاجائے