مسلم لیگ (ن) کے مستعفی 3 اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع نہ ہوسکے

 
0
299

لاہور،دسمبر11(ٹی این ایس) : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والی تین اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع نہ ہوسکے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی ، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ نے استعفے پیر سیالوی کو جمع کروے تھے۔ قانون کے تحت مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی ک کو استعفی خود سپیکر آفس میں جمع کروانا ضروری ہے، استعفے کی تصدیق کے لیے سپیکر رکن کو طلب بھی کرسکتا ہے۔ ابھی تک اراکین نے استعفے جمع نہیں کروائے۔ حمید الدین سیالوی مزید استعفے آنے تک استعفے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔