سپریم کورٹ ،حدیبیہ ریفرنس کیس کو ٹاک شوز میں زیر بحث لانے پر پابندی عائد

 
0
342

اسلام آباد ،دسمبر11(ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس کیس کو لائیو ٹی وی پروگرامز میں زیر بحث لانے پر پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ حدیبیہ ریفرنس کیس کو لائیو ٹی وی پروگرامز میں زیر بحث نہ لایا جائے۔ ٹاک شوز میں کیس کے میرٹ پر بات نہیں ہو سکےگی ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کیس کی صرف کورٹ رپورٹنگ کی جائے۔ سپریم کورٹ نے پیمرا کو بھی ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔