اسلام آباد کے شہریوں کو ہر ممکن صاف ما حو ل مہیا کیا جائے،چیئر مین سی ڈی اے

 
0
187

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے گزشتہ دنوں ایک میٹنگ میں سی ڈی اے افسران کو ہدایت دی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ہر ممکن صاف ما حو ل مہیا کیا جائے ان ہدایات کی روشنی میں انفورسمنٹ حکام نے حسب سابق آج بھی اسلام آباد کے دہی اور شہری علاقوں میں انٹی انکروچمنٹ سٹاف کو متحرک کیا اور تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے کء تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ عوامی گزرگاہوں سے تجاوزات کو ہٹایا کر مجموعی طور پر 6ٹرک سامان ضبط کیا اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوز کنندگان کو تنبہ کی کہ کسی صورت سڑکوں فٹ پاتھ کو بلاک کرنے کی ہر گز اجازت نہ ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاوے گی۔

تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز سیکٹرG-7/2 گلی نمبر21 سے کیا گیا جہاں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جا رہا تھا جسے انفورسمنٹ سٹاف نے ناکام بناتے ہوئیتعمیرات کو گرا دیا۔ اسی طرح کی ایک کاروائی سیکٹر G-6 افغان کونسل خانے کے باہر کی گء جہاں پر گرین بلٹ سیتجاوزات کو ہٹا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ ڈھوک کالہ خان سروس روڈ وسٹ پر عوامی شکایات تھی کہ روڈ تجاوزات کی وجہ سے بلاک رہتا ہے اور سکول جانے والے طلبہ اورطلبات کو کافی دشواری کا سامنا کر پڑتا ہے یہاں انفورسمنٹ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف تجاوزات کو ہٹایا بلکہ 3 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا

اس طرح سیکٹر I-11/2 کے پاس دہی علاقہ ہے وہاں قبضہ مافیہ نے دو کچے گھر بنائے تھے جسیفوری کاروائی کر کے گرا دیے۔اسی طرح لہتراڑ روڈ کے خوالے سے عوام نے شکایت کی کہ BHS ہسپتال کے سامنے ناکارہ گاڑیاں کھڑی ہی اور عوام اس میں کچرہ پھینک رہے ہیں جس سے تعفن اور بدبو آتی ہے یہاں کاروائی کرتیہوئے دونوں گاڑیوں کو جو بغیر انجن تھی ضبط کر کے انفورسمنٹ سٹور پہنچا دی گئیں ۔ انفورسمنٹ حکام نے چیرمین سی ڈی اے کیپٹین (ریٹائر)محمد عثمان یونس کی ہدایات پر من وعن عمل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے