راولپنڈی: تهانہ کینٹ میں غیر قانونی طور پر  8 افراد کو حراست میں رکھنے  پر عدالتی بیلف کا چھاپہ

 
0
439

راولپنڈی، یکم اپریل (ٹی این ایس): عدالتی بیلف نے تهانہ کینٹ میں غیر قانونی طور پر  8 افراد کو حراست میں رکھنے  پر چھاپہ مارکر انھیں برآمد کرلیا۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے بیلف نے  ایڈیشنل سیشن جج  گلزار احمد خالد کی ہدایت پر کاروائی کی۔

عدالت میں معظم علی نے موقف اختیار کیا کہ تهانہ کینٹ میں 8 افراد کو غیر قانونی حبس بھیجا میں رکھا گیا ہے.  جس پر جج نے کاروائی کے علاوہ  تهانہ کینٹ میں تعینات اے ایس آئی اسحاق کے خلاف سی پی او پنڈی کو انکوائری کا حکم دیدیا۔